سوئٹزرلینڈ :برف پر کرکٹ کا حسین امتزاج شائقین اب آئس ہاکی کے بعد آئس کرکٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے ۔شاہد افریدی الیون برف سے ڈھکے میدان میں آج سہواگ الیون کےمد مقابل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پہلا کرکٹ میچ سوئٹزرلینڈ کی برف پوش جھیل سینٹ مارٹز پر رائلز الیون کا مقابلہ ڈائمنڈ سے ہوگا ۔سوئس الپ میں 8اور 9 فروری کو سالانہ سینٹ مورٹرز آئس کرکٹ ٹورنامنٹ میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز شرکت کریں گے ۔
– Bahut time se koi interesting challenge saamne nahi aaya. But this Feb 8th & 9th is going to be interesting. I am ready for the #IceCricketChallenge in Switzerland where some of the top cricketers will play Cricket on Ice @IceCricketCH #Pakistan pic.twitter.com/ULaqnW4uEy
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 5, 2018
رائلز الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جبکہ شعیب اختر ،عبدالرزاق ،جیک کیلس ،گریم سمتھ اور ڈینئیل وٹوری جیسے کھلاڑی کھلیں گے جبکہ وریندر سہواگ ،ظہیر خان ،جےوردھنے،محمد کیف،مائیک ہسی اور اینڈریو سائمنڈ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے آئس میچ میں تما کھلاڑی روایتی سامان استعمال کرینگے جبکہ میچ سرخ گیند سے کھیلا جائے گا۔اس کےعلاوہ اسپورٹس شوز کے بجائے اسپائکس پہنیں گے دونوں میچز مصنوعی پچ پر کھیلے جائیں گے۔