روس کی نجی ائیر لائن کا طیارہ گر کر تباہ،71 افرادہلاک

645

 

ماسکو: روس میں نجی ائیر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ،طیارے میں موجود عملے سمیت 71 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی نجی ائیر لائن کمپنی سیرٹود کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا تھا،طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے ،طیارہ اورل کے شہر رسک پر پرواز کررہا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹر دور ایک آرگنودو کے علاقے میں گرکرتباہ ہوا ،حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی ریڈار سے اوجھل ہوگیا تھا۔اورسک ائیرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں سیر اٹود ائیرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیر متعلقہ عملے کی موجودگی کے باعث عملے پر بین الاقوامی پرواز کا لائسنس منسوخ کردیا گیا تھا۔اس کےبعد ائیر لائن صرف روس میں ہی کام کررہی تھی اور کمپنی کے طیاروں کی زیادہ تر پروازیں جارجیا سے آرمینیا کے درمیان ہی جاری تھیں۔