جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی میں ایگزیکٹیو ڈینٹل کلینک کا افتتاح

447

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کا مشن عوام کو اعلیٰ معیار کی ارزاں نرخوں پر طبی سہولتوں کی فراہمی ہے اور ایگزیکٹیو ڈینٹل کلینک کا قیام اسی مشن کا ایک حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع نے ڈینٹل کلینک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے زیر انتظام اس ایگزیکٹیو ڈینٹل کیلنک میں ارزاں نرخوں پر دانتوں سے متعلق اعلیٰ معیار کی تمام طبی سہولتیں پیری اوڈونٹولوجی، آرتھوڈونٹکس، پروستھوڈونٹکس، اور میکسلو فیشل سرجری اور آپریٹیو ڈینٹسٹری ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کا آو¿ٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) پہلے سے ہی کام کر رہا ہے جہاں دانتوں سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج انتہائی کم نرخوں پر کیا جاتا ہے اور اس او پی ڈی میں یومیہ 200 مریضوں کی گنجائش ہے۔