نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں مکمل

1335

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم  میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کراچی میں کرانے کے اعلان کے بعد سے توجہ حاصل کرنے والے شہرِ قائد کے اسٹیڈیم کی حالت زار اب بہتری کی جانب رواں دواں ہے ،نیشنل اسٹیڈیم پر خطیر رقم خرچ کرنے کے بعد اب اس کی چھت کا کام جاری ہے تا ہم قبل از وقت کام مکمل ہونے کے کوئی آسار نظر نہیں آرہے ہیں ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 33 ہزار شائقینِ کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو کہ میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے،فائنل میچ کی میزبانی کیلئے 5 ہفتے باقی ہیں جبکہ ڈریسنگ روم ،پچز تیار کرلئی گئیں ہیں ۔البتہ میدان سرسبز بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

1

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے شائقین پرجوش ہیں ہر کوئی تیسرے ایڈیشن کی بات کررہا ہےکراچی میں فائنل کے حوالے سے بہت خوش ہوں،جس میدان پر ایک عرصے کرکٹ کھیلی وہاں اپنے پرستاروں کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی مزا ہوگا۔

سرفراز نے کہا کہ پورا پاکستان ہی مجھ کو اور ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے لیکن اپنے شہر میں پرستاروں کے سامنے کھیلنا منفرد تجربہ ہوگا، لاہوریوں کو انٹرنیشنل اسٹارز کی میزبانی اور انھیں اپنی نظروں کے سامنے ایکشن میں دیکھنے کا موقع مل چکاہے۔ کراچی میں فائنل کا انعقاد مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر کے شائقین کیلیے بڑی خوشی کی بات ہے۔

4

مسلسل 2بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نےامید ظاہر کی کہ  تیسری بار ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے چیمپئن بننا چاہتے ہیں،اگر ٹائٹل جیت گئے تو یہ ہماری طرف سے کراچی کے پرستاروں کیلیے ایک تحفہ ہوگا۔

2

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم ہو فائنل جیتنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی لیکن میرے لیے مزید اطمینان کی بات ہوگی کہ گلیڈی ایٹرز یہ کارنامہ کراچی میں انجام دیں، ٹیم میں شامل کئی کھلاڑیوں کا تعلق اسی شہر سے ہے۔