امریکی ریاست فلوریڈا کی کاؤنٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 19 سالہ سابق طالب علم نکولس کروز نے اسکول کے اندر گھسا اور الارم بجا یا ،بھگدڑ مچنے پر ملزم نےفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 افراد اسکول میں مارے گئے ،ایک راہگیر اپنی جان سے گیا جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
قبل ازیں 19 سالہ حملہ آور جومارجوری اسٹون مین ڈوگلاس ہائی اسکول کا طالب علم تھا جسے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا،فائرنگ کے وقت 9سے 12 سال تک کے تین ہزار طلباء اسکول میں موجود تھے۔
نکولس کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ سےمنسوب کرکےکچھ تصویریں بھی انٹرنیٹ پرگردش کررہی ہیں جس میں وہ ایک خطرناک شخص کےطور پرنظرآرہاہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھی واقعے کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ امریکا میں طلبا کو ان حالات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہےکہ رواں برس امریکا میں کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کایہ چوتھا واقعہ ہے۔