کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

690

برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 156.50روپے سے گھٹ کر155روپے پر آگئی

کراچی : انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر9پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.58روپے سے کم ہو کر110.57روپے اور قیمت فروخت 110.68روپے سے کم ہو کر110.59روپے ہو گئی

اسی طرح 25پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 112روپے سے کم ہو کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.25روپے سے کم ہو کر112روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 137.50روپے سے کم ہو کر137روپے اور قیمت فروخت 139روپے سے کم ہو کر138.25روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی ریکارڈ کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 156.50روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت158روپے سے گھٹ کر156.50روپے پر آگئی ۔