ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیر اہتمام پانچ بین الاقوامی میگا ایونٹس مارچ میں منعقد ہوں گے

728

کراچی :تجارتی نمائشوں کے انعقاد کیلئے پاکستان کا ممتاز ادارہ پاکستان ای کامرس گیٹ وے پانچ بین الاقوامی میگا ایونٹس کا انعقاد کرے گا جو کراچی میں 13 مارچ سے 15 مارچ 2018ء تک منعقد ہوں گے۔ ان تین روزہ ایونٹس کے دوران آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا، انجینئرنگ ایشیاء، آئل اینڈ گیس ایشیاء اور پاور و متبادل توانائی ایشیاء شامل ہیں۔ یہ ایونٹس ایک ہزار سے زائد مقامی اور غیر ملکی نمائش کنندگان پر مشتمل ہے اور توقع ہے کہ اس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے جہاں تمام بڑے شراکت دار اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے مواقع حاصل کریں گے۔

اس ایونٹ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، مینوفیکچررز، تاجروں اور غیر ملکی کاروباری شخصیات کو پاکستانی صارفین کے مختلف طبقوں سے بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیاء ہوگا۔ ان ایونٹس میں آٹو موبائل صنعت، تجارتی گاڑیوں کی صنعت، ریلوے انڈسٹری، Next-Gen بیٹری انڈسٹری اور ایئر لائن انڈسٹری کی جانب سے مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم 17 ویں انٹرنیشنل آٹو، ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس ایشیا، انجینئرنگ کے شعبہ میں انقلابی پیشرفت اور ٹیکنالوجی میں بہتری پر مشتمل ایک معروف ایونٹ 17 واں انٹرنیشنل انجینئرنگ شو، آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں خدمات اور جدید ترین مصنوعات کی نمائش کیلئے 17 ویں بین الاقوامی آئل اینڈ گیس مشینری اینڈ ٹیکنالوجی ایشیاء، مائنز اینڈ منرل کے شعبہ میں ملکی و غیر ملکی شراکت کاروں کو ان کی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کے لئے مائنز، منرل اینڈ میٹل ایکسپو فیئر شامل ہیں۔

ای کامرس گیٹ وے (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے اس موقع پر کہا کہ مارچ 2018ء کے مہینے کے دوران پاکستان میں پانچ مختلف بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ یہ ایونٹس متعلقہ کمپنیوں کے لئے اپنے صارفین تک رسائی کو توسیع دینے کیلئے بات چیت کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہوگا۔ ملک کے مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں نئے صارفین بنانے کیلئے اپنے اہداف کے حصول کیلئے بڑے مواقع حاصل کر سکتی ہیں۔یہ تین روزہ ایونٹس پاکستان میں تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے نئے کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی بین الاقوامی کاروباری شخصیات کو غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کیلئے راغب کرے گی۔ ملکی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی معیشت برق رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) اور مجموعی قومی پیداوار (جی این پی) میں بہتری آئی ہے۔ اس سے غیر ملکی شراکت داروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان نمائشوں میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی پرجوش شرکت پاکستان کے برانڈ امیج اور تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ شاندار ایونٹس اقتصادی ترقی اور ترقی پسند پاکستان کیلئے راہداری میں اہم کردار اداکریں گے۔ پاکستان میں بہترین خدمات اور معیاری مصنوعات کی طلب میں اضافہ اور مارکیٹ کے حجم میں اضافہ کے ساتھ یہ ایونٹس لوگوں کی سہولت کیلئے مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ ای کامرس گیٹ وے کی جانب سے منعقد کئے جانے والے یہ میگا ایونٹس سمندر پار نمائش کنندگان اور سرمایہ کاروں کو مقامی کاروباری شخصیات سے جوائنٹ وینچرز، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستان میں ایجنٹس، ڈسٹری بیوٹرز اور پارٹنرز کی تقرری کیلئے قابل قدر مواقع فراہم کریں گے۔