مائیکرو سافٹ  کا سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اکیڈمک ڈے کا انعقاد

486

کراچی : ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) اور مائیکرو سافٹ نے پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں ایڈوانسڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سلوشنز کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدام میں شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک ابتدائی اور بصیرت آمیز اقدام ہے جس میں ملک بھر کی بڑی یونیورسٹیوں میں ہر تعلیمی سال میں ایک میگا ایونٹ بھی شامل ہے۔ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں حال ہی میں مائیکرو سافٹ اکیڈمک ڈے منعقد ہوا۔ ایونٹس کی یہ سیریز پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں اس کے اثرات اور کردار سے متعلق دونوں اداروں کے مابین ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ پر ہونے والے مباحثوں پر مشتمل ہے۔ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ تکنیکی تربیتوں، ورکشاپس اور سیمینار کے ذریعے جدید تکنیکی ترقی کے ساتھ طلباء اور فیکلٹی کو اپ ڈیٹ رکھنے میں معاونت کرتا ہے۔ مزید برآں اکیڈمک ڈے میں مائیکرو سافٹ ایزور اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی نمائش کی گئی کہ کیسے یہ دنیا بھر میں تعلیم اور پاکستان کی تعلیمی صنعت میں اس کے اہم کردار کیلئے انقلاب بھرپا کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کلاؤڈ سلوشنز ۔ آفس 365 ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے جسے اس کی موثر کارکردگی کی وجہ سے پاکستان میں دو لاکھ 50 ہزار سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں۔ اسی طرح ایونٹ میں ماہرین نے تعلیم میں اس کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں شرکاء نے مائیکرو سافٹ کے مایہ ناز ٹیکنالوجی سے متعلق مقابلے امیجنگ کپ میں گزشتہ چار سالوں میں اس کے فاتحین اور آئندہ سال کی مصروفیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ایونٹ میں ملک بھر میں یونیورسٹیوں کو جدید ترین سافٹ ویئرز کی مفت تقسیم کے ساتھ جدید تربیت کی فراہمی کے لئے ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے عزم کی تائید کی گئی۔

ایچ ای سی نے پاکستان میں تحقیق اور تعلیم میں جدید خدمات کی فراہمی کے لئے متعدد اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔مائیکرو سافٹ (Nasdaq”MSFT”@microsoft) قرہ ء ارض پر ہر ادارے اور فرد کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن اور کلاؤڈ فرسٹ ورلڈ، موبائل فرسٹ کیلئے پروڈکٹوکمپنی کا ایک مایہ ناز پلیٹ فارم ہے۔ مائیکرو سافٹ کمپیوٹر سائنس کی تعلیم اور نوجوانوں بالخصوص طلباء اور دیگر کمیونٹیز کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کی فراہمی کیلئے تین سالوں میں عالمی سطح پر 75 ملین ڈالر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ایچ ای سی نے مائیکرو سافٹ سٹوڈنٹ ایڈوانٹیج پروگرام کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد ایک ملین سے زائد یونیورسٹی طلباء کیلئے Windows 10 تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں Windows 10 Education کے فوائد سے مستفید کیا جا سکے ۔ Windows 10 ایجوکیشن ایک Windows 10 Pro کی مخصوص ترتیب ہے جو آسان ونڈوز تجربہ فراہم کرتی ہے جس کا مقصد سیکورٹی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اسی طرح آفس 365 پاکستان میں اعلیٰ تعلیم میں داخل طلباء کیلئے آفس پروڈکٹس ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ وغیرہ اور دیگر بہت سی کلاؤڈ سروسز کے تسلسل سے استعمال کیلئے مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر پروفیسر نثار احمد صدیقی نے تمام مہمانوں کا پرجوش خیرمقدم کیا اور تعلیم کے میدان میں مائیکرو سافٹ اور ایچ ای سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اس اتحاد نے ہماری یونیورسٹی کے طلباء کیلئے بے مثال مواقع پیش کئے ہیں اور میں اپنی فیکلٹی اور طلباء کو ان کے فوائد زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کروں گا۔ مائیکرو سافٹ پاکستان کے کنٹری جنرل منیجر عابد زیدی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کو یقین ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں سماجی ترقی کا انحصار نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور پر ہے۔ مائیکرو سافٹ اکیڈمک ڈے پاکستانی نوجوانوں کے درمیان تکنیکی ذہنوں کے فروغ کیلئے کوششوں کا حصہ ہے۔ آج کی دنیا میں اقتصادی ترقی میں ٹیکنالوجی کا علم کلیدی حیثیت رہتا ہے، اسی وجہ سے ہم نوجوانوں کی سمارٹ کمپیوٹنگ سکلز سیکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ مسلسل کوششوں میں شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں

اس میں تمام شراکت داروں کی جانب سے پرجوش ردعمل خوشی کا باعث ہے۔مائیکرو سافٹ NEPA (نارتھ افریقہ، ایسٹ میڈیٹیرین اینڈ پاکستان) کی ڈائریکٹر فوزی سوسی نے کہا کہ ایک توثیق شدہ مہارت کا معیار مستقبل کے لئے ملازمتوں کی ضرورت بن جائے گی، اس وقت جاب مارکیٹ ایک مخصوص مہارت کے ساتھ افراد پر انحصار کرتی ہے جو شاید تصدیق شدہ یا توثیق شدہ نہ ہو۔ تاہم مستقبل میں تقریباً 80 فیصد جاب مارکیٹ کو اگلی دہائی میں ایک تصدیق شدہ سند کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے سکھر آئی بی اے کے طلباء کو پاکستان میں بہترین طلباء کے سرٹیفیکیشن طریقوں میں سے ایک ہونے پر مبارکباد دی۔ جیسے کہ ڈیوائسز اور ٹیکنالوجی تک رسائی زیادہ ہوگئی ہے بالخصوص جب پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایچ ای سی کی جانب سے (ٹو ان ون) لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں، ایسے میں موثر تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ کے ذریعے مائیکرو سافٹ کے اقدامات طلباء کی تفہیم کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ مہارت کی کمی کو کم کرتے ہیں اور پاکستان میں طلباء کو زیادہ بااختیار بناتے ہیں۔ ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ دونوں زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں شراکت داری کر رہے ہیں۔