ملک شام میں مظالم اور بربریت پر عالمی ضمیر سوگیا ہے،خادم حسین رضوی

1734

کراچی تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امید علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر ملک شام کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ تحریک لبیک پاکستان سندھ امیر علامہ غلام غوث بغدادی نے مرکز تحریک بہار شریعت مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک شام میں مظالم اور بربریت پر عالمی ضمیر سوگیا ہے

امن کے دعویداروں کو گولیوں سے چھلنی لاشے معصوم بچوں کی آہیں اور خواتین کی آہ و بکا کی آوازیں نہیں سنا دے رہی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی چپ سادھ لی ہے حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور شام کے مسلمانوں کی داد رسی کے لء فوری کر دار ادا کرے۔ امیر کراچی علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے کہا کہ ملک شام انسانیت کی تذلیل کی جارہی لیکن انکا کوئی پرسان حال نہیں یہ باتیں انہوں نے فیضیہ مسجد کے باہر بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تحریک لبیک پاکستان کے عہدیدران مفتی مبارک عباسی، علامہ قاسم فخری ، ضلعی ناظمین علامہ ارشاد قریشی، علامہ رانا ساجد، علامہ عدیل قادری، کاشف قادری، علامہ حسن قادری، علامہ احسان عظیم قادری۔ علامہ بلال غازیانی، محمد علی قادری اور دیگر نے کراچی کی مختلف مساجد کے باہر دیگر ذمہ داران کے ہمراہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔
جاری کردہ