پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کی کمی

262

سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کی کیفیت مارکیٹ پر بھی اثرانداز ہونے لگی 

کراچی: ملکی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کی کیفیت پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثرانداز ہونے لگی اسی سبب جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 79ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب روپے سے گھٹ کر 89کھرب روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہی

،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42900پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا مگر 133پوائنٹس کی ریکوری کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال تو ہو گیا تاہم مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں368.44پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس43441.18پوائنٹس سے کم ہو کر43072.74پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 220.71پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس21624.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31485.30پوائنٹس سے کم ہو کر 31226.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 79ارب40کروڑ44لاکھ64ہزار931روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

th (1)جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم90کھرب72ارب44کروڑ5لاکھ 98ہزار 909روپے سے گھٹ کر 89کھرب 93ارب 3کروڑ61لاکھ 33ہزار978روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے 16کروڑ32لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 14کروڑ24لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،244میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈ نائن 2کروڑ47لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 90لاکھ32ہزار ،پاک الیکٹرون 89لاکھ7ہزار ،فوجی سیمنٹ 71لاکھ87ہزار اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 70لاکھ8ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہیں ۔ سب سے زیادہ تیزی نیشنل ریفائینری کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 15.59 روپے کے اضافے سے 449.90 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح فیصل اسپننگ کے حصص کی سودے بھی 13.01 روپے کی تیزی سے 328 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 376.78 روپے کی مندی سے 12222.22 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 150 روپے کی کمی سے 9350 روپے رہ گئی۔