پرویز مشرف کے جانشین ڈاکٹر امجد کے 57 کروڑ روپے کے اثاثے

352

آل پاکستان مسلم لیگ کے نئے سربراہ ڈاکٹر امجد 57 کروڑ 2 لاکھ 95 ہزار 212 رو پے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد نے این اے 52 اور 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے جانے والے اپنے کاغذات میں انہوں نے اپنے اثاثوں کی مالیت 57 کروڑ 2 لاکھ 95 ہزار 212 رو پے ظاہر کی ہے۔ڈاکٹر امجد نے 2017 میں 19 لاکھ 32 ہزار 557 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ڈاکٹر امجد 784 کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں جبکہ لیڈز فارما پرائیویٹ لمیٹیڈ، نویٹی کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ، کینن انٹر پرائزز پرائیویٹ لمیٹیڈ، کوالٹی فیڈز، کوالٹی پولٹری فیڈز، لاء مون ٹانہ ریسٹورنٹ اسلام آباد میں پارٹنر ہے۔

ڈاکٹر امجد Zaryans Consulting Group کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بائیو ویٹرنری فارما میں بھی حصہ داری ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی فنڈ میں 30ہزار روپے بھی دیے، کچی آبادی مسلم کالونی اسلام آباد ، رہائش ہاؤس نمبر 21سٹریٹ نمبر 25سیکٹر ایف 6/2اسلام آباد ہے۔