ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جوہو ایرو ڈروم سے اڑان بھرنے والا چارٹرڈ طیارہ سارووڈے نگر کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور تعمیراتی سائٹ پر جاگرا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ۔امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کی آگ پر قابو پالیا اور لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
#CharteredPlane crashes in #Mumbai – It was the Pilot who took a courageous decision. As soon as he got to know that engine has failed, he tried to land at a place which would result in min casualities. pic.twitter.com/UGiICizF8R
— Kirandeep (@raydeep) June 28, 2018
پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ تعمیراتی سائٹ پر گرنے سے آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت 3 مسافر اور ایک راہگیر شامل ہے۔
حادثے کا شکار 12 نشستوں والا یہ طیارہ اتر پردیش حکومت کا تھا، جو 1995 سے استعمال کیا جارہا تھا۔