فیفا ورلڈ کپ، فرانس آج بیلجیئم سے ٹکرائے گا

255

سینٹ پیٹرز برگ: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

فرانس کو آج کے میچ میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

دوسری جانب بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے فائنل میں جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے ساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

مایہ ناز کھلاڑی ایڈن ہیزرڈ کے مطابق برازیل کی ٹیم کو کوارٹرفائنل میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں کل انگلینڈ کا مقابلہ ناقابل شکست کروشیا سے ہوگا۔