پاکستان ریڈ کریسنٹ کا الیکشن 2018کیلئے ہنگامی کنٹرول سینٹر کا قیام

179

پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے صوبائی ہیڈکوارٹر نے اپنے مرکز ہلالِ احمر ھاوس کلفٹن میں ہنگامی کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے جو دورانِ الیکشن دن رات کام کرے گا جسکا مقصد الیکشن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنا ہے۔

ریڈ کریسنٹ کی قائم کردہ ایمرجنسی رسپانس فورس جو تربیت یافتہ عملہ اور رضاکاروں پر مشتمل ہے، اس ہنگامی کنٹرول سینٹر کے تحت کام کرے گی۔

عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ دورانِ الیکشن کسی بھی ہنگامی صورت میں فون نمبر 021-35833973پر فوری رابطہ کریں۔