لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی انتخابات کی تیاری میں مصروف تمام سیاستدانوں کو ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بازی، شعلہ بیانی، برائی اور الزام تراشی کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کر لی جائے تاکہ الیکشن کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا سکیں جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہو سکے، شکریہ“۔
تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بیازی، شعلا بیانی، برائی اور الزام تراشی جو کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کرلی جائے تاکہ الیکشن کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا سکیں جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہو سکے۔ شکریہ۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 19, 2018
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات25 جولائی کو ہوں گے ،نگران وفاقی حکومت نے عام انتخابات میں امن وامان کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 42 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔