عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

304

لاہور: بدنام زمانہ گینگسٹر اور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے.

ذرائع کے مطابق عابد باکسر آج لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے ان کو سیشن جج رحمت علی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عابد باکسر کی قتل اقدام قتل سمیت دس مقدمات میں 4 اگست تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

عدالت نے قتل کے 3 اور ڈکیتی کے 2 مقدمات میں ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ملک آنے پر انتہائی خوشی ہے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،میرے حوالے سے تاثر غلط ہے کہ میں فروری سے پاکستان میں ہوں۔

یاد رہے گزشتہ روز عابد باکسر ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اس کے ماموں سے بچا باغ نامی رقبہ خریدنا چاہتے تھے۔ مرضی کی قیمت طے نہ پائی تو انہوں نے جھوٹا مدعی بنا کر ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔