بابر غوری کے شادی ہال کو دوبارہ گرانے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کا نمائشی آپریشن۔

287

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں تجاوزات کی بھرمارکے باعث مسائل کے انبار ہیں جب کہ ہفتے کے روز نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار پر کے ڈی اے کا آپریشن نمائشی ثابت ہوا، رفاہی پلاٹ پر قائم ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری کے شادی ہال پر دوبارہ کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار کیا گیا۔

کراچی نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار کے قریب کے ڈی اے کا آپریشن نمود و نمائش سے آگے نہ بڑھ سکا ، کے ڈی اے ٹیم نے دس ماہ قبل مسمار رفاہی پلاٹ پر قائم شادی ہال پر دوبارہ کی جانے والی تعمیرات جزوی مسمار کی اور آپریشن ادھورا چھوڑ کر چلی گئی۔

شادی ہال ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری کا تھا۔ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بھی رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی، ذرائع کے مطابق رفاہی پلاٹ پر ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما تعمیرات کروارہے تھے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں قائم کے ڈی اے اراضی کو قابضین سے مکمل طور پر خالی کرایا جائے گا۔ 

حال ہی میں وسیع پیمانے پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔واگزار کرائی گئی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے نگرانی نظام نافذ ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں واقع غیر قانونی شادی ہال کے خلاف کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا آپریشن ،اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا ہیں۔