کراچی ، رانگ وے پر گاڑی لانے والوں کی گرفتاریاں شروع

193

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک پولیس نے رانگ وے پر گاڑی لانے والوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ٹریفک کی روانی اورحادثات کی روک تھام کیلئے بڑافیصلہ کر لیا۔ ٹریفک پولیس نے رانگ وے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔

ٹریفک پولیس نے رانگ وے پر گاڑی چلانے والے چار ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے جانے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں زیر دفعہ 279 کے تحت کی جارہی ہیں۔

پولیس نے کریک ڈاون کے دوران درجنوں موٹرسائیکل اور گاڑیوں ضبط کر لیں ہیں۔