وزیراعظم عمران خان کا ایران کا پہلادورہ جلد متوقع

341

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان جلد  ایران کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے ۔ دورہ کی حتمی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی ، ممکنہ طور پر دورہ رواں ماہ میں ہی ہوگا۔

ذرائع نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم ایران کا دورہ پہلے ہی کرلیتے مگر سرحد پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے نتیجے میں جنم لینے والے تناؤ اور فروری میں ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے حکام پاکستانی وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل نہیں دے پائے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں نمایاں کمی آچکی ہے جس کے بعد وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔