آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پر معاملات تقریباً مکمل ہوگئے، اسد عمر

443
فائل فوٹو

واشنگٹن۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ملک کی بیمار معیشت کو درست کرنے کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے مکمل معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ دو روز میں ہم کم و بیش ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں، آنے والے ایک یا دو دن میں ہمیں امید ہے کہ ہم مکمل معاہدے پر پہنچ جائیں گے اور اس کے بعد ہم آپ سے تفصیلات شیئر کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگلے مرحلے میں آئی ایم ایف تکنیکی تفصیلات کے حل کے لیے آئندہ کچھ ہفتوں میں اپنا مشن پاکستان بھیجے گا لیکن اصولی طور پر ہم ایک معاہدے پر پہنچ گئے‘
انہوں نے بتایا کہ پاکستان وقت پر اپنی رپورٹ بھیجے گا اور اس کے بعد مئی میں جائزہ لینے والی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن حتمی فیصلے کے لیے اصل ڈیڈ لائن ستمبر میں ہے
اسد عمر نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان 3 بڑی مشکلات مالی خسارہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور بچت اور سرمایہ کاری کے فرق کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے خیالات کااظہارکیا کہ ’اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ ہم پرانا قرض اتارنے کے لیے قرض نہیں لے رہے بلکہ اس قرض کا سود ادا کرنے کے لیے یہ کرنا پڑ رہا ہے‘۔
دوران گفتگو انہوں نے اپنی استعفیٰ کی افواہوں کو بھی مسترد کیاـ