مکران کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ ،14 کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

524

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 14 افراد کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا، جہاں تمام افراد کو مسافر بس سے اتار کرقتل کیا گیا۔

نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں کو کراچی اور گوادر کے درمیان چلائی جانے والی بسوں سے اتارا اور شناخت کرکےقتل کیا گیا۔

واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں ۔

دوسری جانب سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے  ۔