جی20سنہ2020ء سربراہ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کے حوالے

316
فائل فوٹو

سعودی عرب 20 بڑی معاشی طاقتوں کے نمائندہ گروپ ‘جی 20’ کے 21 اور 22 نومبر 2020ء کو ہونے والے پندرہویں سالانہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سعودی عرب نے اجلاس کی میزبانی ملنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اجلاس سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس کا مقصد بین الاقوامی سطح کے معاشی مسائل کو زیرغور لانا ہے۔

 جی 20 کے سنہ 2020ء میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے گروپ کے ارکان کے سامنے اہداف کے حصول، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اقتصادی تجاویز پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی اقتصادی استحکام و ترقی پر مثبت تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے خطوں کو درپیش معاشی مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

اس اجلاس میں سعودی عرب کی دعوت پر بین الاقوامی،علاقائی تنظیموں کی شرکت اور بڑے معاشی گروپوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ‘جی 20’ گروپ میں دنیا کی دو تہائی آبادی،85 فی صد عالمی معیشت اور 75 فی صد عالمی تجارت کرنے والے ممالک  شامل ہیں۔جو سعودی عرب کے علاوہ ارجنٹائن،آسٹریلیا،برازیل،کینیڈا،چین ،فرانس،جرمنی،بھارت،انڈونیشیا،اٹلی،جاپان،جنوبی کوریا،میکسیکو،روس،جنوبی افریکہ،ترکی،مملکت متحدہ،امریکہ اور یورپی یانین  پر مشتمل ہے۔