‘کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے’

352
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ہزارہ پر حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ، ایک منظم پیٹرن نظر آرہا ہے۔

فواد چوہدری نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشاءاللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات کامزید کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔