سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

610
فائل فوٹو

سعودی عرب میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

سعودی عرب میں آج 29 شعبان المعظم کو اہم مقامات پر ماہ صیام کا چاند دیکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی طرف سے شہریوں کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چاند دیکھنے والے خواتین و حضرات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رویت ہلال کی گواہی دیں گے۔

سعودی ماہرفلکیات کا کہنا تھا کہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
ان کے مطابق پانچ مئی کو سعودی عرب میں فضاء ابرآلود اور غبار آلود رہے گی، اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے یکم رمضان المبارک چھ مئی سوموار کے روز ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی محکمہ موسمیات6 مئی،30 شعبان کو چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر چکی ہے، چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔