کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

280

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رحمت الہی کراچی کے باسیوں پر  برس پڑی.

رات گئے  اور صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا.

شہر قائد کا موسم یکسر تبدیل ہونے سے مطلع جزوی ابر آلود ہے جس سے شہری بھی خوش نظر آرہے ہیں.

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بھی رحمت برسانے لگا، بلوچستان میں بادل برسے تو شہرقائد کےموسم نے بھی رنگ بدل لیا.

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جائے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں.

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران شہر میں بادلوں کا راج رہے گا اور وقفے وقفے سے بونداباندی کا امکان ہے۔