پاک بحریہ کے شہید محمد عباس خان کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اُن کے آبائی گاوں ہری پور میں کردی گئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شہید محمد عباس خان نے پی سی گوادر میں حملے کے دوران دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ قومی دفاع کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔