مانسہرہ ،جھیل سیف الملوک پر  ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم

88

مانسہرہ (صباح نیوز)محکمہ صحت مانسہرہ نے پہلی بار سیاحوں کی سہولت کے لیے 10ہزار 578فٹ بلند جھیل سیف الملوک پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کر دیا۔ ڈی ایچ او مانسہرہ ڈاکٹر شہزاد نے میڈیا کو بتا یا ہے کہ جھیل سیف الملوک پہنچنے والے اکثر مریض سیاحوں کو سانس لینے میں دشواری کا
سامنا ہوتا ہے ، ایمر جنسی یونٹ میں 24گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ سیاحوں نے اقدام پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔