ریاست کے خلاف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا

117

پشاور (خبر ایجنسیاں) ریاست کے خلاف تقریر کرنے پر پی ٹی ایم(پختون تحفظ موومنٹ) کی رہنما گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف تقریر کرنے پرگلالئی اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مفرور گلالئی اسماعیل کو کورال پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا۔ گلالئی اسماعیل پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کچھ لوگ ترامڑی چوک پر بچی کی لاش رکھ کر احتجاج کر رہے تھے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل بھی خطاب کیلیے پہنچ گئیں۔ اس موقع پر گلالئی اسماعیل نے ریاست اور فوج کے خلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعال کیے۔ گلالئی اسماعیل نے پشتونوں کو لسانی بنیاد پر ریاست کے خلاف بغاوت کرنے اور اْکسانے کی کوشش کی۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے، 153 اور 500 اے کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی لگائی گئی۔
گلالئی اسماعیل