وانا،پشاور(آن لائن+اے پی پی)شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں دفعہ144کا نفاذ کرتے ہوئے غیر مقامی افراد کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی جب کہ دفعہ 144 کا اطلاق غیر مقامی سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او کی درخواست پر صوبائی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مراسلہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کو بھیجا گیا، شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ
بھی ڈی پی او کی درخواست کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی انتخابات سے قبل دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں نے شکوہ کیا ہے کہ 144 کے نفاذ کے بعد اب ہم اپنی انتخابی مہم کیسے چلائیں گے۔علاوہ ازیںخیبرپختونخو امیں شامل ہونے والے نئے اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقادکے حوالے سے الیکشن کمیشن کااہم اجلاس (کل)بدھ12جون2019ء کومنعقد ہوگا۔ اجلاس خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے کی گئی حالیہ درخواستوں کی روشنی میں بلایاگیاہے جس میں صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ نئے اضلاع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو امن وامان اور انتظامی امور میں مشکلات کی بناء پرملتوی کیاجائے۔الیکشن کمیشن نے اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ،حکومت خیبرپختونخوا ،صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر متعلقہ حکام کو بلایاہے تاکہ وہ الیکشن کمیشن کو تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دے سکیں۔
شمالی وزیرستان