پشاور (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کی نماز جنازہ بشام شانگلہ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر محمود جان، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں، کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلیے سارہ دن فاتحہ خوانی سلسلہ جاری رہا۔