بنوں: سرچ آپریشن ‘7 اشتہاریوں سمیت 59 ملزمان گرفتار

116

بنوں (صباح نیوز) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 اشتہاریوں سمیت 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے احکامات پر ایس ایچ او میریان اللہ نواز داوڑ نے بھاری نفری کے ساتھ اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 7 اشتہاری سمیت 59 مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے 38 پستول، 7 بندوق، 3 کلاشنکوف، سیکڑوں گولیاں اور بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔