خیبر پختونخوا میں 37ہزارجعلی شناختی کارڈ ضبط‘نادرا کے120ملازمین برطرف

112

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں37ہزار 618قومی شناختی کارڈز کو جعلی قرار دیدیا گیا ہے جعلی قرار دیے جانے والے کارڈز کو ضبط کر لیا گیا ہے ، صوبے کے 25اضلاع میں حساس اداروں کی جانب سے مشکوک قرار دیے جانے کے بعد نادرا نے جعل سازی اور غیر قانونی پروسیسنگ سے جاری کیے گئے تمام شناختی کار ڈ ز کو ڈیجٹیل بنیاد پر ضبط کر لیا ہے ۔ قبائل کے ساتوں اضلاع میں 5ہزار
866شناختی کارڈز ضبط کیے گئے، صوبائی دارالحکومت پشاور میں20 ہزار 754،چارسدہ میں 2ہزار 697،مردان میں 2ہزار 560، نوشہرہ میں 1ہزار876، باجوڑ میں1ہزار738، خیبر میں 1ہزار507، ضلع مہمند میں 844، ضلع کرم میں 687شناختی کارڈز جعلی پائے گئے ہیں جبکہ نادرا کے 120ملازمین کو محکمانہ کارروائی کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیاہے۔
جعلی شناختی کارڈ