کوہستان ‘ گاڑی کھائی میں جاگری، 12افراد جاںبحق

101

کوہستان (صباح نیوز) اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اپر کوہستان
کے علاقے کمیلا کے مقام پر گزشتہ روز گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت12افراد جاں بحق جبکہ3 بچے زخمی ہوئے۔ مقامی افراد اور انتظامیہ نے لاشیں کھائی سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں‘ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے3 بچوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
کوہستان حادثہ