بنوں (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کے احکامات پر بنائی جانے والی ماڈل عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مقدمات کا تصفیہ ہو رہاہے ۔ سینئر سول جج ایڈمن کی عدالت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے پہلے 2 ہفتوں میں ماڈل ٹرائل کورٹ 2فوجداری نے 22، ماڈل سول اپیل کورٹ نے صرف 3 دن میں 18فیصلے کیے ہیں اسی طرح ٹرائبل مجسٹریٹ کورٹ نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ عوام میں ماڈل عدالتوں کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔
بنوں