کے پی پبلک سروس کمیشن نے درخواست فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا

48

پشاور (صباح نیوز) کے پی پبلک سروس کمیشن نے درخواست فیس میں50 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پبلک مینجمنٹ سروس کی اسامیوں کے لیے درخواست فیس ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1500 روپیجبکہ پبلک سروس کمیشن فیس300 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی ہے‘ صوبائی نوٹیفکیشن میں پرچوں کی ری چیکنگ فیس بھی500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ 26 مئی اور 18جون کو ہونے والے اجلاس میں کیا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق
کے پی پبلک سروس کمیشن اور پبلک مینجمنٹ کی اسامیوں کے لیے اضافی فیسوں کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا ہے۔
کے پی پبلک