ہری پور (اے پی پی) ہری پور کے محلہ کھوہ کے مکینوں نے ایک گھنٹہ کے اندر نیا ٹرانسفارمر نصب کروانے پر وفاقی وزیر توانائی وپٹرولیم عمر ایوب خان کے سیکرٹری نعیم اللہ خان اور شاہد امین خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔دورروز قبل محلہ کھوہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا ۔ شاہد امین خان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمرایوب خان کو اطلاع کی جس پر انہوں نے اپنے سیکرٹری نعیم اللہ خان سے کہا کہ وہ فوری طور پر محلہ کھوہ کے مکینوں کا مسئلہ حل کریں۔ شاہد امین نے ایک گھنٹہ کے اندر محلہ کھوہ میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کروایا۔ اہل محلہ نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و توانائی عمرایوب ،ممبر ضلع کونسل شاہد امین خان سیکرٹری نعیم اللہ کو عوامی مطالبہ پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔