ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان شمالی سرکلر روڈ پرموٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کی غیر قانونی منڈی کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ صبح سے شام تک منڈی سجنے سے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہمہ وقت رش ہونے سے ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سرکلر روڈ پر فوارہ چوک سے صدر بازار تک پہلے ہی موٹر سائیکل اور رکشا بارگینوں سے نصف سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں کہیں بھی فٹ پاتھ نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ فٹ پاتھوں اور نصف سڑک تک موٹرسائیکل نظر آئیں گے اسی کے ساتھ عرصہ دراز سے سڑک کے دونوں اطراف موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کی غیر قانونی منڈی بھی سج جاتی ہے جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو جہاں مشکلات درپیش ہیں وہیں کئی کئی کلو میٹر تک ٹریفک بھی جام ہو جاتی ہے مذکورہ صورتحال میں ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس اسٹیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام نے وزیراعلیٰ نے صورتحال کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔