سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2018-19کے گوشواروں کی تفصیلات طلب

54

پشاور(آن لائن)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2018-19کے گوشواروں کی تفصیلات 29اگست تک طلب کر لی ہے۔ مقررہ مدت تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کو معطل کردیا جائے گا الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق ہر نئے مالی سال کے ابتدائی ساٹھ روز میں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا قانونی ذمہ داری ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی جماعتوں کی طرف سے نوٹس
جاری کر دیا ہے کہ ہر جماعت کو چارٹرڈ اکاونٹنٹ سے تیار کردہ اثاثوں کی تفصیلات پارٹی سربراہ یا پارٹی سربراہ کے نامزد کردہ پارٹی عہدیدار کے دستخطوں سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ہو نگے اور کسی اور ذریعے سے تفصیلات الیکشن کمیشن قبول نہیں کریگا الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عام نشستوں پرکامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اس بات کا اختیار رکھتے ہیںکہ وہ اپنی مرضی سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں
الیکشن کمیشن