اسفندیار ولی کا وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کو قانونی نوٹس

51

پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے اخبارات میں اپنے خلاف شائع شدہ بیان پر وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی خان قومی اسمبلی کے رکن اور اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات نے ایک بیان میں اسفندیار ولی خان پر ڈھائی کروڑ پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اخبارات میں شائع بیان سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ قانونی نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے 14 دن میں معافی مانگنے کا کہا گیا ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا
شوکت یوسفزئی کو نوٹس