پشاور(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر مردان محمدعابد خان وزیر کی زیر صدارت عید الاضحی کی آمد سے قبل اور عید کے دوران صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیاز محمد ، ایس پی آپریشن مشتاق خان، اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر ثوبیا ضیا ، ڈی ایس پی ٹریفک ، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی کامران اور فضل واحد ، ڈی ای او 1122 مردان کمال شاہ ، ٹی ایم اوز ، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی ، ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک کے ذمے داران بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے ذمے داروں کو پابند کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل صفائی ،ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کو یقینی بنانے کے ساتھ نکاسی آب کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور گندگی پھیلانے والوں کو جرمانہ کیاجائے ۔ ڈبلیو ایس ایس سی ایم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر 440اہلکار بھاری مشنری کے ذریعے اسپشل ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ایس پی آپریشن کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے حوالے سے سیکورٹی پلان مرتب کی جائے ، ڈپٹی کمشنر مردان نے اجلاس کے اختتام پر تمام محکموں کو ہدایت جاری کی کہ عید الاضحی کے موقع پر اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں ۔ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔