گلگت(آن لائن) گلگت کے علاقے جگلوٹ میں5خواتین دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ 2کی لاشیں نکال لی گئیں،3کی
تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے جگلوٹ میں5خواتیں دریا کے کنارے کپڑے دھو رہی تھیں کہ ایک خاتون دریا میں ڈوب گئی جسے بچاتے ہوئے دیگر چار خواتین بھی ڈوب گئیں۔ پولیس کے مطابق کپڑے دھوتی خواتین ایک خاتون کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئیں ۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 2خواتین کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ3کی تلاش جاری ہے۔
خواتین ڈوب گئیں