بنوں‘وومن اینڈ چلڈرن اسپتال کی خاتون نرس کاقتل ‘ مقدمہ درج

75

بنوں (آ ئی این پی)وومن اینڈ چلڈرن اسپتال کی خاتون نرس کو اپنے کمرے میں قتل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق نرس(م) زوجہ رحم دیاز بائست خیل منڈان غلہ منڈی شفقت اللہ جان کلینک کے قریب بالا خانہ میں کمرہ لی ہو ئی تھی جو کہ اسپتال میں ڈیوٹی دینے کے بعد یہاں قیام کرتی تھی گزشتہ شب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ صبح سویرے کمرے سے اُن کی مردہ لاش بر آمد ہو ئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔ سٹی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔