بنوں پولیس کی کارروائی، 10 قمار باز گرفتار، دائو پر لگی رقم بھی برآمد

68

پشاور (اے پی پی) بنوں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس قمار باز کو گرفتارکرلیا۔ بنوںپولیس کواطلاع ملی کہ تھانہ سٹی بنوں اور تھانہ منڈان کی حدود میں چندعناصرقماربازکے مکروہ دھندے میں مصروف عمل ہے ۔پولیس نے اطلاع کومصدقہ جان کرچھاپے کے دوران دس قماربازکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم برآمد کرلی۔پولیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔