پختونخوا حکومت نے 4 نئے سیاحتی زونز بنانے کی منظوری دیدی

98

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے مرحلے میں 4 نئے سیاحتی زونز کی منظوری دے دی، نئے سیاحتی زون گنول مانسہرہ، ٹھنڈیانی، ایبٹ آباد، منکیال سوات اور مدقلشت چترال میں بنائے جائینگے۔ یہ منظوری سینئر وزیر برائے
سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد سمیت سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ اور ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سیاحتی زونز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور عاطف خان نے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیاحتی مقامات تک 5 روڈز بنانے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کئی منصوبوں پر بھی غور ہوا جس میں مختلف اضلاع میں ڈیجیٹل میوزیم بنانے سمیت آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ نئے سیاحتی زونز اور سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
4 سیاحتی زونز