پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع سے پہلی بارخاتون رکن صوبائی اسمبلی کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع پر غورجاری ہے۔ قبائلی اضلاع سے نومنتخب پی ٹی آئی کے 2ارکان کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جارہا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہو گی۔2 وزرا کی شمولیت سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی کابینہ کی تعداد 16ہوجائے گی۔وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان وزرا کا انتخاب کررہے ہیں تاہم ناموں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ نئے وزرا کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان خود دیں گے۔
خاتون وزیر