بنوں میں 2 گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

72

بنوں(آن لائن) بنوں میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں 2فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے ، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 2بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔