پاک افغان بارڈر ’’طورخم‘‘ آزمائشی طور پر کھول دیا گیا

61

لنڈی کوتل (صباح نیوز/ مانیٹرنگ) وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیا، پاک افغان بارڈر طورخم پیر سے آزمائشی طور پر آمد و رفت اور تجارت کیلیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا، جس کے لیے کسٹم اور دیگر عملے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پچاس سے زائد کسٹم اہلکاروں کا اصافہ کردیا گیا ہے جو سب ملاکر 100 سے تجاوز کرگئے۔ یہ عملہ دوشفٹوں میں کام کرے گا اور بلا کسی تعطل کے بارڈر پر تجارتی
سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس مقصد کے لیے کسٹم اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ کام آزمائشی طور پر جاری رہے گا اور جب وزیراعظم اس کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو کریں گے تو یہ عمل مستقل طور پر بلا کسی تعطل جاری رہے گا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس سے افغانستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
طورخم بارڈر