پشاور (آن لائن) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ کمزور ہے ، خواہش ہے کہ ایک ایسی حکومت ہو جو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرے ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں پر مکمل آزادی ہو ، سلیکٹڈ حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں ، گوادر میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سینیٹر طاہر بزنجو بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور حکومتی رٹ بہت کمزور ہے ایسے لوگوں کو اقتدار میں لا یا گیا ہے جو کونسلری کی سیٹ بھی جیتنے کے قابل نہیں ہیں سال گزرنے کے باوجود وہاں پر ترقیاتی عمل شروع کیا لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ این ایف سی کے پیسے کہاں گئے گوادر میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے، گوادر کو بلوچستان کے حوالے کیا جائے اور وفاقی حکومت سازش کے تحت گوادر کا کنٹرول وفاق کے زیر انتظام لانا چاہتے ہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں سی پیک اور گوادرسے بلوچستان کو کچھ نہیں دیا جارہا صرف دعوے کیے جارہے ہیں کہ بلوچستان کو ترقی دی جارہی ہے مگر ایسا کچھ نہیں ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو باور کرا یا جاسکے کہ واقعی بلوچستان میں سی پیک اور گوادر سے فائدہ مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سب کو اکھٹا کر کے کمزور طبقے کو طاقتور بنا نا چاہتے ہیں مگر حکمران ایسا کرنے نہیں دے رہیں ۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ