پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پہلے لیڈر ہیں جو امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں سے دہشتگردی کا لیبل ہٹانے کے لیے سرگرم ہیں اور امریکی صدر کو اسلام کی اصل روح اور تعلیمات سمجھانے کی کوشش کی۔ عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے دنیا نے تسلیم کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف بھارت کا مسئلہ نہیں ہے اور اس کو اب حل ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان
15 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے اور کشمیریوں کے نام پر کھاتے رہا ایک دھرنا کشمیر کے لیے بھی دیتے تو ہم بھی ساتھ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹ پاکستان پشاور چپٹر کے زیر انتظام 3روزہ ارکیٹکچرل پروفیشن ان پاکستان ویژن 2025 انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں حکومت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملنے کے باوجود ہم سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ بے تحاشا قربانیاں دینے کے بعد صوبے میں امن و امان کوقائم کرلیا ہے جس کی مثال اس انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ہے۔
شوکت یوسفزئی