پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریجنل و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل منظورکرلیا بل میں اپوزیشن ارکان کے کئی ترامیم بھی شامل کرلی گئیں ایوان نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں بل منظور کیا، اپوزیشن کی تنقید۔اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کاکہناتھاکہ پورے صوبے میں ڈاکٹر سراپا احتجاج
ہیں۔ وزیرصحت ہشام انعام نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں پر کیے گئے لاٹھی چارج پر افسوس ہے، ہماری پارٹی پالیسی کے مطابق صحت کے محکمہ میں سہولیات لا رہے ہیں2 مہینوں سے ڈاکٹروں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں مگر وہ نہیں مان رہے۔ انہوں نے کہاکہ بل کی منظوری کے بعد میرے اختیارات ختم ہو جائیں گے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرا رہا ہوں اسپتالوں کو بااحتیار بنا رہا ہوں، عوام کو اعلیٰ صحت کی سہولیات کی فراہمی کی طرف یہ انقلابی قدم ہے بل کے تحت اسپتالوںکو سالانہ ون لائن بجٹ دے رہے ہیں۔
اپوزیشن پر تنقید